سرمائے کی عدم دستیابی کے باعث ایران سے بجلی کی درآمد کا منصوبہ ایک بار پھر موخر کر دیا گیا۔ نیشنل ٹرانشمیشن ایند ڈی سپیچ کمپنی کے حکام نے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کی سب کمیٹی کو بتایا کہ ایران سے ہزار میگا واٹ بجلی درآمد کا منصوبہ سرمایہ کاروی نہ ہونے کے باعث ایک بار پھر موخر کر دیا گیا ہے۔
این ٹی ڈی سی کے چیف انجینئر کے مطابق بجلی کی درآمد کے لئے ٹرانسمیشن لائنز بچھانے کی ذمہ داری پاکستان کی تھی جس کے لئے کافی زیادہ سرمائے کی ضرورت ہے جو دستیاب نہیں ہوسکا ۔ بجلی درآمد کے معاہدے پر گزشتہ سال دستخط ہوئے تھے جس کے بعد مزید کوئی پیش رفتہ نہیں ہوسکی۔