بجلی کی غیر اعلانیہ طویل لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ بدستور جاری ہے

گجرات: بجلی کی غیر اعلانیہ طویل لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ بدستور جاری ہے ، تفصیلات کے مطابق حسب روایت حکومتی اعلانات کے باوجود گجرات اور گرد و نواح کے علاقوں میں بجلی کی غیر اعلانیہ طویل لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ 16گھنٹے سے بڑھا کر 20گھنٹے کر دیا گیا ہے ، جس کی وجہ سے کاروبار زندگی بری طرح متاثر ہو رہے ہیں اور تمام فیکٹریاں گزشتہ دو ہفتوں سے بند پڑی ہیں ، ہزاروں مزدور بیروزگار، جبکہ سرکاری محکموں میں کام نہ ہونے کے برابر ہے ، جبکہ گیپکو نے فیول ایڈجسٹمنٹ کے نام پر اربوں روپے بھی عوام سے وصول کر لئے ہیں ، پھر بھی غیر اعلانیہ طویل لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے ، اور گیس اور گیس سپلائی کرنے والے اداروں کو ابھی تک واجبات ادا نہیں کیے گئے ، حکومتی اداروں کی کرپشن سے اور جھوٹے بیانات سے عوام اور کاروباری حلقے سخت پریشان اور نالاں ہیں ، جبکہ گیپکو ، پیپکو ، واپڈا ، وزارت پانی و بجلی سمیت وفاقی و صوبائی حکومتیں صرف زبانی جمع خرچ پر عمل پیرا ہیں ، عوام کے مسائل سے کسی کو کوئی لینا دینا نہیں ۔