وزارت خزانہ میں لوڈ شیڈنگ کے لییقائم وزارتی کمیٹی نے بجلی کے نرخوں میں 14سے16فیصد اضافے کی تجویزتیار کر لی ہے اسکے علاوہ ہفتہ وار دو چھٹیوں اور بجلی چوری کی سزا اور جرمانے میں اضافے کی تجویز بھی کی گئی ہے۔ وزارتی کمیٹی کی حتمی سفارشات وزیر خزانہ کی سربراہی میں جمعرات کے روز وزیر اعظم کو پیش کی جائیں گی۔ جس میں اس پر حتمی فیصلے متوقع ہیں۔ آج کے اجلاس میں کمیٹی نے لینڈ ریونیو ایکٹ میں ترمیم کرنے کی سفارش کی ہے۔ اور اسکے علاوہ بجلی کے ڈیفالٹر کی جائیداد ضبط کرنے کی تجویز پر غور کیا گیا ۔ اسکے علاوہ صوبائی سطح پر انتہائی متنازع واجبات معاف کرنے کی سفارش بھی کی گئی ہے۔ اسکے علاوہ زیر گردش قرضوں کو مکمل طور پر ختم کرنے کا حتمی حل لانا ہو گا۔