بجٹ سے قبل ہی گراں فروشوں نے قیمتوں میں از خود اضافہ کر لیا

گجرات : بجٹ سے قبل ہی گراں فروشوں نے قیمتوں میں از خود اضافہ کر لیا ، شہر بھر میں دودھ ، دہی ، سبزی اور پھلوں کی قیمتوں میں اضافہ ہو گیا ہے ، جبکہ پرائس کنٹرول کمیٹیاں اور پرائس مجسٹریٹ غائب ہو گئے ہیں ، دکانداروں کا کہنا ہے کہ بجلی ، گیس کی قلت اور قیمتوں میں آئے روز اضافہ ، پٹرولیم مصنوعات میں بھی اضافہ کی وجہ سے تمام اشیاء ہم خود مہنگے داموں خریدتے ہیں تو سستے داموں کیسے فروخت کر سکتے ہیں ، حکومت اور اس کے ادارے سستی اشیاء فراہم کرینگے تو عوام کو ریلیف دے سکتے ہیں ، جبکہ الٹا ہم پر ہی جرمانے عائد کیے جاتے ہیں ، بڑے بڑے ڈیلروں کو کوئی پوچھنے والا نہیں ، شہر میں دودھ کی قیمت 60روپے سے بڑھ کر 75روپے تک ، جبکہ دہی کی قیمت 70سے بڑھ کر 80روپے تک پہنچ چکی ہے سبزیوں ، پھلوں اور گوشت کی قیمتوں میں بھی بے پناہ اضافہ دیکھنے میں آیا ہے ، ریلوے روڈ ، سرگودھا روڈ ، محلہ قطب آباد اور اردگر د کے علاقوں میں عوام کو گراں فروش سر عام غیر مضر اشیاء بیچ کر لوٹ رہے ہیں ۔