اسلام آباد: (جیو ڈیسک) وزیراعظم یوسف رضا گیلانی سے فاروق ستار کی سربراہی میں ایم کیو ایم کے وفد نے ملاقات کی اور بجٹ کے بارے میں اپنی تجاویز سے حکومت کو آگاہ کیا۔
متحدہ قومی موومنٹ کے وفد نے وزیر اعظم سے ملاقات میں ساڑھے تین کھرب روپے کا شیڈو بجٹ پیش کیا، اس موقع پر وزیر خزانہ حفیظ شیخ بھی موجود تھے۔ ایم کیو ایم نے دفاعی بجٹ میں 45 ارب روپے کٹوتی جبکہ زر عی آمدنی اور تجارت پر ٹیکس کی تجاویز دی ہیں۔ شیڈ و بجٹ میں تمام شعبوں سے ٹیکس کی چھوٹ ختم اور سیلز ٹیکس سولہ سے کم کر کے بارہ فیصد کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔ شیڈو بجٹ میں توانائی کے بحران پر قابو پانے کیلئے دو سو پچاس ارب کی سبسڈی، بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کی جگہ انکم جنریشن پروگرام شروع کرنے کی تجاویز دی ہیں۔