لاہور (جیوڈیسک) پی ایف ڈی سی کے زیر اہتمام لاہور میں جاری چار روزہ برائیڈل فیشن ویک کے تیسرے روز بھی ملک کی معروف ماڈلز نے دلہن کا روپ دھار کر ریمپ پرکیٹ واک کی۔لاہور کے رائل پام میں جاری برائیڈل فیشن ویک میں مختلف ماڈلز نے معروف فیشن ڈیزائنرز ایلان، لیلاچٹور اور نکی نینا کے ڈیزائن کر دہ دیدہ زیب اور نت نئے عروسی ملبوسات زیب تن کر کے ریمپ پر کیٹ واک کی۔
چار روزہ پی ایف ڈی سی فیشن ویک کے تیسرے روزملکی و غیر ملکی شائقین فیشن کی بڑی تعدادنے شو میں شرکت کی اور پاکستانی ڈیزائنرز کے نت نئے ڈیزائنز کے ساتھ ساتھ ماڈلز کی دلکش پرفارمنس سے بھی بے پناہ محظو ہوتے رہے۔پی ایف ڈی سی برائیڈل فیشن ویک کے شرکاکا کہنا تھا کہ ایسے ایونٹس منعقد کرنے سے ملکی فیشن انڈسٹری بڑی تیزی سے پوری دنیا میں فروغ حاصل کر رہی ہے۔