ریو ڈی جینیرو : (جیو ڈیسک) برازیل کے ریو ڈی جینیرو میں بدترین سیلاب کے باعث نظام زندگی مفلوج ہو گیا ۔ ریو ڈی جینیرو کے پہا ڑی علاقے میں سیلاب نے لوگوںکو نقل مقانی پر مجبور کر دیا۔چارسوافراد بے گھرہوگئے جبکہ کئی افراد نقل مقانی کر کے محفوظ مقامات پرمنتقل ہوگئے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق رواں ماہ بارشوں کا سلسلہ جاری رہے گا۔ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ بارشوں کی پیش گوئی کا علم تھا لیکن اس قدر زائد بارشوں کا اندازہ نہ تھا۔ بارشوں کے باعث مٹی کے بیس تودے اب تک تباہی پھیلاچکیہیں۔