برازیل میں تین روز سے جاری ملبوسات کا فیشن شو اختتامی مراحل کی جانب بڑھ رہا ہے لیکن اس میں شریک ہونے والے لوگوں کی دلچسپی میں کم نہیں ہورہی۔ ریوڈی جینیرو میں عارضی شامیانے لگا کر رات کے وقت رن وے کو اسٹیج میں تبدیل کیا گیا تھا اور شو کا آغاز برازیل کے بیلیرینا آنا بوٹا فوگو کی پریزنٹیشن سے ہوا۔ ماڈلز نے اسٹیج پر آ کر کیٹ واک شروع کی تو شو کی رونقوں میں اضافہ ہوگیا۔ ماڈلز نے برازیلوی ڈیزائنرز کے سردی اور خزاں کے حسین امتزاج کے عکاس ملبوسات زیب تن کیے۔ جن میں سفید اور کالا رنگ نمایاں رہا۔ شومیں شریک اسٹوڈنٹ کا کہنا تھا کہ انہیں یہاں آ کر بہت اچھا لگ رہا ہے۔