برازیل میں فیشن ویک کا آغاز ہوگیا

fashon

fashon

برازیل : (جیو ڈیسک) برازیل میں فیشن ویک کا آغاز ہوگیا ہے موسم گرما کے ملبوسات کی نمائش ہوئی۔ موسم نے جب نہ لی انگڑائی تو فیشن ڈیزائنرزکی چاندی ہوگئی۔ فورا سے پیشتر لے آگئے نت نئے ڈیزائن لے کر۔ یہی حال ہے برازیل میں بھی جہاں ہوگیا آغاز فیشن ویک کا۔ جہاں گرم موسم میں ٹھنڈے ملبوسات کا راج ہوا۔

فیشن ویک کا آغاز خاصا دھماکے دار تھا ، جب برٹش ماڈل ٹرن ایکٹرس روزی نے ریمپ پر واک کی۔ فیشن شو میں مخلتف رنگوں اور مختلف انداز کے آفس اور پارٹی ڈریسز کی نمائش ہوئی۔ کہیں ہلکے رنگ جھلکے تو کہیں تیز رنگوں کی چک دمک تھی۔ برازیل فیشن ویک کے زبردست آغازپر شائقین نے بھی خوب داد دی۔