برازیل(جیوڈیسک)برازیل کے لیجنڈری فٹ بالر پیلے کو ہسپتال داخل کرا دیا گیا ہے۔البرٹ آئین سٹائن ہسپتال کے پریس آفیسر کا کہنا تھا کہ پیلے یہاں ہسپتال میں داخل ہیں لیکن ہم خاندان کی درخواست پر مزید کسی قسم کی تفصیلات فراہم نہیں کرسکتے۔ ترجمان نے یہ بھی نہیں بتایا کہ 72 سالہ پیلے کو کب ہسپتال داخل کرایا گیا۔
برازیل کے ایک اخبار نے مریض کے قریبی حلقے سے تعلق رکھنے والے ایک شخص کے حوالے سے کہا کہ پیلے جن کا پیدائشی نام ایڈسن ایرانٹس ڈونیس کیمنٹو عرفدی کنگ ہے کے کولہے کا آپریشن ہوا ہے۔ پیلے کو فٹ بال کی تاریخ کا عظیم ترین کھلاڑی مانا جاتا ہے۔ انہوں نے 1958 ،1962 اور 1970 میں تین مواقعوں پر عالمی کپ جیتے اور اپنے کیریئر کے دوران ایک ہزار 281 گول کئے۔