برسبین ٹیسٹ (جیوڈیسک)آسٹریلیا کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں ہاشم آملا اور جیک کیلس نے جنوبی افریقہ کی پوزیشن مستحکم بنادی۔ پہلے روز کھیل ختم ہونے پر جنوبی افریقہ نے دو وکٹوں کے نقصان پر دوسوپچپن رنز اسکور کرلئے۔
برسبین میں جنوبی افریقہ کے کپتان گریم اسمتھ نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کافیصلہ کیا۔گریم اسمتھ سب سے زیادہ چورانوے ٹیسٹ میں قیادت کرنے والے کپتان بن گئے۔میچ شروع ہونے سے پہلے سابق کپتان ایلن بورڈر نے روب کیونی کو آسٹریلیا کی ٹیسٹ کیپ دی۔
اسمتھ کو جیمز پیٹنسن نے دس رنز پر ایل بی ڈبلیوکردیا۔الویرو پیٹرسن چونسٹھ رنز بناکر لیون کی گیند پر ہسی کے ہاتھوں کیچ ہوئے جس کے بعد ہاشم آملا کو کریز پر جیک کیلس نے جوائن کیا،دونوں نے پہلے دن کا کھیل ختم ہونے تک مزید کسی نقصان کے بغیر اسکوردوسوپچپن رنز تک پہنچادیا۔ ہاشم آملا نوے اور جیک کیلس چوراسی رنز پر ناٹ آٹ ہیں۔