برسلز (جیوڈیسک)برسلز میں وزیر خارجہ حنا ربانی کھر نے نیٹو کے سیکریٹری جنرل راسموسن سے ملاقات کی، نیٹو سیکریٹری جنرل نے افغان مفاہمتی عمل میں پاکستان کے کردار کی تعریف کی۔
وزیر خارجہ نے برسلز میں نیٹو ہیڈکواٹرز کا بھی دورہ کیا۔ نیٹو سیکریٹری جنرل راسموسن سے ملاقات میں وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاکستان نے بڑی قربانیاں دی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ دہشتگردی اور انتہا پسندی کے خاتمے کیلئے نیٹو پاکستان کے ساتھ تعاون جاری رکھے گا۔