انگلینڈ (جیو ڈیسک)انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ حکام نے بیٹسمین کیون پیٹرسن کو ریٹائرمنٹ کا فیصلہ واپس لینے پر رضامند کر لیا ۔انگلش بورڈ کی انتظامیہ اور کیون پیٹرسن کے درمیان مذاکرات فیصلہ کن ثابت ہوئے۔
انگلش بورڈ حکام پیٹرسن کو محدود اوورز کی کرکٹ میں واپسی پر رضامند کرنے میں کامیاب رہے ۔ کیون پیٹرسن نے مئی میں کرکٹ کے سخت شیڈول کے باعث ون ڈے کرکٹ کو خیرباد کہہ دیا تھا۔ یٹائرمنٹ واپس لینے کے بعد کیون پیٹرسن اب رواں سال ہونے والے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں انگلینڈ کی نمائندگی کریں گے ۔کیون پیٹرسن نے 127 ون ڈے میچز میں نو سنچریوں کے ساتھ 4184 رنز سکور کیے جبکہ 36 ٹی ٹوئنٹی میچز میں انکے رنز کی تعداد 1176 ہے۔