برطانوی شہریت چھوڑ چکا ہوں۔ رحمان ملک

Rehman malik

Rehman malik

پاکستان : (جیو ڈیسک) وزیر داخلہ رحمان ملک کا کہنا ہے کہ وہ اپنی برطانوی شہریت چھوڑ چکے ہیں اور اب وہ صر ف پاکستانی شہری ہیں۔

لندن میں مقیم پاکستانی تاجروں سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دوہری شہریت کے قانون میں ابہام ہے اور وہ اس قانون کیخلاف مقدمہ دائر کریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی ترقی میں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کا ایک بڑا حصہ ہے۔ وزارت داخلہ میں ایک خصوصی سیل قائم کر دیا گیا ہے جو بیرون ملک موجود پاکستانیوں کی مشکلات کا فوری ازالہ کرے گا۔

دہشت گردی کے حوالے سے رحمان ملک کا کہنا تھا کہ پاکستان سے تمام خودکش حملہ آور اور ان کے ساتھیوں کا صفایا کر دیا گیا ہے مگر چند شرپسند عناصر باقی ہیں جن کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔