برطانیہ: (جیو ڈیسک) سری لنکن ٹیم پر حملے کے بعد سے کوئی بھی بین الاقوامی ٹیم پاکستان آکر کھیلنے کو تیار نہیں ہے لیکن برطانیہ کے لیشنگ کرکٹ کلب نے اس صورتحال میں کھیلنے کی خواہش ظاہر کر دی ہے۔ برطانوی کرکٹ کلب لیشنگ آل اسٹار کرکٹرز پر مشتمل ہے، جس کی نمائندگی لیجنڈ کرکٹرز کر چکے ہیں۔
لیشنگ کلب کے چیرمین ڈیوڈ فولب کا کہنا ہے کہ آل اسٹارز الیون پر مشتمل انکا کلب دورہ پاکستان کیلئے تیار ہے تاکہ انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی کو یقینی بنایا جا سکے۔ ڈیوڈ فولب کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان راشد لطیف نے انھیں پاکستان آکر کھیلنے کی تجویز دی ہے، اب پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے گرین سگنل کا انتظار ہے۔
سابق کرکٹر راشد لطیف کا کہنا ہے کہ انھیں یقین ہے کہ آل اسٹارز الیون پر مشتمل کلب پاکستان کا دورہ کرتے ہوئے بین الاقوامی کرکٹ کی وآپسی کیلئے راہ ہموار کریگا۔