لندن: برطانیہ میں تین پاکستانی نژاد برطانوی باشندوں کے قتل میں ملوث دو ملزمان پر فردجرم عائد کردی گئی، انہیں آج عدالت میں پیش کیا جائے گا۔دس اگست کوفسادات کے دوران تین پاکستانی نژاد برطانوی باشندوں،ہارون جہاں، شہزاد علی اورعبدالمصور کے قتل کرنے کے الزام میں دو برطانوی باشندے، جوشوا ڈونالڈ اور ونسن گرین کو آج برمنگھم مجسٹریٹ کورٹ میں پیش کیا جائے گا،دونوں ملزمان سے پولیس تفتیش کررہی ہے۔