برطانیہ میں سیلاب کی تباہ کاریاں ، ہلاکتوں کی تعداد 2 ہو گئی

UK Flood

UK Flood

برطانیہ (جیوڈیسک) برطانیہ میں سیلاب سے تباہ کاریاں جاری ہیں۔طوفانی ہواں اور سیلابی ریلے سے ہلاکتوں کی تعداد دو ہو گئی۔ برطانیہ کے کئی علاقوں میں طوفانی بارشوں اور سیلاب سے نظام زندگی بری طرح متاثرہوگیا۔ جنوب مغربی انگلینڈ اور ویلز میں 800 سے زائد مکانات سیلابی ریلے کے باعث تباہ ہو چکے ہیں جبکہ ہزاروں افراد بجلی سے محروم ہیں۔

موسلادھار بارشوں سے کچھ افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات بھی موصول ہوئی ہیں۔ساوتھ ویلز انگلینڈ کے علاقوں میں ایک سو اڑتیس کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی ہواوں نے ہزاروں مکانات کو نقصان پہنچا ہے ۔برطانوی انشورنس کمپنی کے مطابق بارشوں کی وجہ سے ایک بلین پونڈ سے زائد کا نقصان ہوا ہے۔وسیع پیمانے پر کلیمز کی وجہ سے کمپنی کو شدید نقصان اٹھانا پڑ رہا ہے۔