برطانیہ میں طوفانی ہواؤں نے تباہی مچادی ہے، ٹرانسپورٹ متاثر اور اسکول بند ہو گئے ہیں جبکہ ساٹھ ہزار گھر بجلی سے محروم ہیں۔ تیز ہواں کے باعث اسکاٹ لینڈ اور شمالی انگلینڈ سب سے زیادہ متاثر ہوئے۔ ایک سو اکیاون میل فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی ہواوں نے ٹریفک کو بھی متاثر کیا۔ طوفان کے باعث انتطامیہ نے اسکاٹ لینڈ کے ہزاروں اسکول بند کردیئے۔ گلاسگو یونیورسٹی کو بھی بند کردیا گیا ہے۔ تیز ہواں کے ساتھ کمبریا اور دیگر علاقوں میں بارش بھی ہوئی۔ پولیس کا راستوں میں پھنس جانے کی سیکڑوں کالیں بھی موصول ہوئی ہیں۔ اور ریسکیو کارروائیاں کی جا رہی ہیں۔