پاکستان : (جیو ڈیسک) وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے برطانیہ پر زور دیا ہے کہ ویزوں کے اجراء کا عمل آسان بنایا جائے۔
وزیراعظم گیلانی سے برطانوی وزیر داخلہ تھریسامے نے ملاقات کی۔ جس میں دو طرفہ تعلقات، ویزوں کے اجرا، برطانیہ میں مقیم پاکستانیوں کو درپیش مشکلات اور دیگر امور زیر غور آئے۔
وزیر اعظم کا کہنا تھا دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان نے بے پناہ قربانیاں دی ہیں۔ اور دہشت گردی کیخاتمیکا پختہ عزم کرر کھا ہے۔ تھریسا مے نے بتایا پاکستانی تاجروں کو پانچ اور طلبہ کو دس روز میں ویزا دیا جاتا ہے۔