لندن برطانیہ نے اسرائیل سے غزہ پر حملے بند کرنے کا مطالبہ کردیا، ڈیوڈ کیمرون کا کہنا ہے کہ اسرائیل جنگ بندی کیلئے تمام ممکنہ اقدامات کرے۔ برطانوی وزیراعظم ڈیوڈکیمرون نے اسرائیلی وزیراعظم بن یامین نیتن یاہو کو ٹیلی فون کیا۔ برطانوی میڈیا کے مطابق وزیراعظم کیمرون نے نیتن یاہو سے گفتگو میں کہا ہے کہ جنگ بندی کیلئے تمام ممکنہ اقدامات کئے جائیں۔ برطانوی وزیراعظم کا مزید کہنا ہے کہ اسرائیل غزہ پر حملے بند کرے۔ ڈیوڈ کیمرون نے دونوں جانب سے شہریوں کی بڑھتی ہوئی ہلاکتوں پر بھی تشویش کا اظہار کیا۔