برلن میں جمیز بانڈ سیریز کی نئی فلم اسکائی فال کا پریمیئر

James Bond Skyfall

James Bond Skyfall

ھالی ووڈ (جیوڈیسک) برلن میں ہوا جمیز بانڈ سیریز کی نئی فلم اسکائی فال کا پریمیئر، اور جرمن ریڈ کارپٹ پریمیئر میں شریک تھے جیمز بانڈ کا کردار ادا کرنے والے ڈینیئل کریگ، ڈائریکٹر سام مینڈس اور نئی بانڈ گرل بیرینائش مارلوہی۔

شیڈول کے مطابق اسکائی فال کا ریڈ کارپٹ پریمیئر امریکی ریاست نیویارک میں ہونا تھا تاہم وہاں آنے والے شدید سمندری طوفان نے اسے ناممکن بنا دیا، پریمیئر کے موقع پر جیمز بانڈ ہیرو ڈینیل کریگ نے فلم کے ریڈ کارپٹ پر خبر رساں ایجنسی سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ میں نیویارک میں لوگوں کے بارے میں میں فکر مند ہوں، وہاں آنے والی تباہی سے مجھ سمیت ہر امریکی شہری بے چین ہے۔

فلم پروڈیوسر بابرا بروکولی کا کہنا ہے کہ بہت ہی پرشان کن بات ہے، وہاں کے شہری موسم کے ساتھ ایک بڑی جنگ لڑ رہے ہیں، ہمارے دل امریکی شہریوں کے ساتھ ہے اور ہمیں امید ہے کہ صورتحال پر جلد قابو پا لیا جائیگا، خراب معاشی ماحول کے باوجود بانڈ کے فلمسازوں نے اسکائی فال کے بجٹ میں کمی کے کوئی اشارے نہیں دیے ہیں، پروڈیوسر مائیکل ولسن نے کہا کہ اس فلم کا بجٹ تقریبا بیس کروڑ ڈالر ہے۔