برما (جیوڈیسک)انسانی حقوق کے بین الاقوامی ادارے ہیومن رائٹس واچ نے کہا ہے کہ برما کے روہینگا صوبے میں مسلمانوں کے قتل عام روکنے کے لئے فوج نے کردار ادا نہیں کیا۔ہیومن رائٹس واچ کے مطابق برما میں ہونے والے فسادات میں فوج اور پولیس خاموش تماشائی بنی رہی اور اس نے مسلمانوں کا قتل عام اور مسلم خواتین کو زیادتی کا نشانہ بنانے والوں کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی۔
ہیومن رائٹس واچ کے ایشیا ڈویژن کے ڈپٹی ڈائریکٹر فل رابرٹسن کا کہنا ہے کہ اب بھی برما کی حکومت رکھائین کے علاقے میں مسلمانوں کو ہراساں کر رہی ہے۔