برما (جیو ڈیسک)برما میں مسلمانوں کا قتل عام جاری ہے۔ جس کے خلاف پاکستان سمیت عالم اسلام میں احتجاج کیا جا رہا ہے۔ مگر امن کے عالمی ٹھیکداروں نے مسلمانوں کی نسل کشی پر آنکھیں بند کر رکھی ہیں۔ برما میں انیس سو اٹھاسی سے فوجی حکومت ہے۔ اور اب مسلمانوں کی باقاعدہ نسل کشی کی جا رہی ہے۔ مسلمانوں پر فوج نے ظلم کی انتہا کر دی ہے۔ ڈرل مشین سے مسلمان بچوں کو کھلے عام قتل کیا جارھا ہے۔
فوجی گروہ گاؤں گاؤں بستی بستی داخل ہوتے ہیں۔ تمام بچوں اور مردوں کو جانوروں کی طرح ہانک کر کھلے میدان میں جمع کیا جاتا ہے اور انہیں اذیتیں دے کر قتل کیا جا رہا ہے۔ اس کے بعد گاں کو لوٹا جاتا ہے۔ پھر پورے گاؤں یا بستی کو آگ لگا دی جاتی ہے۔