امریکی سینٹ کام نے امریکی ایئرفورس کے بریگیڈیئر جنرل اسٹیفن کلارک کو پاکستانی چیک پوسٹ پر نیٹو کے حملے کی تحقیقات کا افسر مقرر کردیا ہے۔ امریکی سنٹرل کمانڈ کے سربراہ جنرل جیمز میٹس نے اسٹیفن کلارک کا تقرر کیا۔ جنرل جیمز کا کہنا تھا کہ پاکستان اورافغانستان کو بھی تحقیقات میں شرکت کیلیے مدعو کیا جائے گا۔ جنرل اسٹیفن جلد مہمند ایجنسی میں نیٹو حملے کی تحقیقات شروع کرینگے۔ نیٹو حملے میں پاک فوج کے چوبیس جوان شہید ہوگئے تھے۔