راولپنڈی: (جیو ڈیسک) کالعدم تنظیم سے رابطوں کے الزام میں گرفتار بریگیڈیئر علی کیخلاف کورٹ مارشل کیس کی کارروائی آج سے راولپنڈی میں شروع ہو رہی ہے۔
بریگیڈئر علی کے وکیل انعام الرحیم نے ذرائع سے گفتگو میں بتایا کہ بریگیڈئر علی کی علالت کے باعث سیالکوٹ میں ہونے والی کارروائی روک دی گئی تھی ۔ فوجی عدالت ایک میجرجنرل اور تین افسران پرمشتمل ہو گی جو کورٹ مارشل کی کارروائی عمل میں لائے گی۔
بریگیڈئر علی پر کالعدم تنظیم پررابطوں کے علاوہ ایف سولہ طیارے کے زریعے جی ایچ کیو ایوان صدر اور وزیراعظم پر حملے کی سازش کے الزامات بھی عائد کیے گئے ہیں۔