بشارت رضا نے PSFکے جیالے کارکن عمر علی کو PSF بھمبر کا جنرل سیکرٹری نامزد کیا

بھمبر (ڈسٹرکٹ رپورٹر) جموں و کشمیر PSFکے مرکزی چیئرمین سردار ضیا ء قمر کی مشاورت سے PSF بھمبر کے صدر بشارت رضا نے PSFکے جیالے کارکن عمر علی کو PSFبھمبرکاجنرل سیکرٹری نامزد کیا اور اس توقع کا اظہار کیا کہ ماضی کی طرح ضلع بھمبر میں شہید عوام اور شہید جمہوریت کے مشن کی تکمیل کیلئے جدوجہد جاری رکھیں گے نو منتخب عہدیدا ر کو PSF،PYOاور PPPکے عہدیداران نے مبارک باد پیش کی اور توقع کی نوجوان راہنما PSFکو ضلع بھمبر کے اندر مزید مضبوط اور فعال کریں گے ۔