بشیر بلور کے پرسنل سیکرٹری کی نماز جنازہ ادا ، خود کش حملے کا مقدمہ درج کر لیا گیا

Noor Mohammad Namaz e Janaza

Noor Mohammad Namaz e Janaza

ڈھکی نعلبندی میں ہونیوالے خودکش حملے کا مقدمہ چھ دفعات کے تحت خان رازق شہید میں درج کر لیا گیا جبکہ دھماکے میں جاں بحق بشیر بلور کے پرسنل سیکرٹری کی نماز جنازہ ادا کردی گئی۔

گزشتہ روز ہونیوالے دھماکے کی ایف آئی آر نامعلوم ملزمان کے خلاف درج کی گئی ہے۔ ایف آئی آر چھ دفعات 302,324,427,353,780A اور3\4 کے تحت درج کیا گیا ہے۔مقدمہ کے اندراج کے بعد پولیس نے ڈھکی نعلبندی اور قصہ خوانی میں عینی شاہدین کے بیانات بھی قلمبند کیے ہیں۔

دوسری جانب دھماکے میں جاں بحق افراد کی نماز جنازہ انکے علاقوں میں ادا کی جارہی ہے۔سینئر صوبائی وزیر کے پرسنل سیکرٹری نورمحمد کی نماز جنازہ گورنمنٹ ہائی سکول کاکشال میں ادا کی گئی۔ دھماکے میں جاں بحق میاں پرویز اور حاجی ہاشم کی نماز جنازہ قصہ خوانی میں ادا کی گئی۔