بغداد : (جیو ڈیسک)عراق کے دارالحکومت بغداد میں ہونے والے کار بم دھماکے میں پندرہ افراد ہلاک اور پچاس زخمی ہو گئے۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق خوش کش حملہ آور نے بارود سے بھری کار وسطی بغداد کے علاقے باب المدھام میں واقع شیعہ وقف کے دفتر سے ٹکرا دی جس کے نتیجے میں پندرہ افراد ہلاک اور پچاس زخمی ہو گئے۔
حکام نے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔ علاقے کی ناکہ بندی کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔