عراق کے دارالحکومت بغداد میں یکے بعد دیگرے بم دھماکوں میں چالیس افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق علاوی ایریا، کرادا اورشلا کے علاقوں میں کار اور سڑک کے کنارے نصب بم دھماکوں میں ہلاکتوں کی تعداد چالیس ہو گئی ہے۔ جب کہ ایک سو انچاس افراد زخمی ہیں۔ زخمیوں کو طبی امداد کیلئے شہر کے مختلف اسپتالوں میں منتقل کردیا گیا ہے ، انتظامیہ نے اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی ہے۔