بلدیہ شرقی شاہ فیصل زون کی جانب سے لیلة القدر پر عبادت گاہوں کے اطراف خصوصی انتظامات
Posted on August 14, 2012 By Geo Urdu سٹی نیوز
کراچی : حق پرست رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری نے لیلة القدرپر عبادت گاہوں کے اطراف سہولیات کی فراہمی کے معائنے کے لئے شاہ فیصل کالونی کے تمام علاقوں کا تفصیلی دورہ کرکے بلدیہ شرقی شاہ فیصل زون کی جانب سے جاری انتظامات کا معائنہ کرتے ہوئے عبادت گاہوں کے اطراف صفائی وستھرائی اور روشنی کے انتظامات کی بہتری کے حوالے سے انتظامات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے بلدیاتی اداروں کے افسران کو ہدایت کی ہے کہ عبادت گاہوں کے اطراف سہولیات کی فراہمی کو مستقل بنیادوں پر یقینی بنا نے کے حوالے سے اقدامات کئے جائیں عبادت گاہوںکے اطراف آمد و رفت کی تمام سڑکوں اور گلیوں کی تعمیر و مرمت کو یقینی بنا یا جائے۔
حق پرست رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری نے عبادت گاہوں پر لیلة القدر پر سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے انتظامات کے معائنے کے موقع پر مساجد و اما م بارگاہوں کے منتظمین اور علماء اکرام سے ملاقات کی اور اُن سے عبادت گاہوں کے اطراف علاقائی مسائل کے حل کے سلسلے میں جاری انتظامات پر تبادلہ خیال کیا اس موقع پر حق پرست رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری نے علماء اکرام اور منتظمین سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ حق پرست قیادت عوام کی بلا تفریق خدمت میں شب روز کوشاں ہے اور قائد تحریک محترم الطاف حسین کی خصوصی ہدایت پر ہر مذہبی تہوار پر عوام کو بنیادی سہولتوں کی فراہمی کے ساتھ اتحاد و یکجہتی اور فرقہ ورانہ ہم آہنگی کے فروغ کے لئے ہر طبقہ فکر کے لوگوں کے باہمی تعاون اور مشاورت کے ساتھ اقدامات کے زریعے پر امن ماحول اور بھائی چارگی کو فروغ دینے کے لئے کوشاں رہی ہے ۔
نشاط ضیاء قادری نے علماء اکرام سے اپیل کی کہ وہ لیلة القدر پر پاکستان کی تحفظ و سلامتی اور خوشحالی اور قائد تحریک محترم الطاف حسین کی درازی عمر صحت و سلامتی کے لئے خصوصی دعاء کریں ۔