بلندیوں سے چھلانگیں، روسی کلف ڈائیور کی کامیابی

Russian diver cliff

Russian diver cliff

روس (جیوڈیسک) روسی کلف ڈائیور نے اونچی پہاڑی سے چھلانگ لگا کر عالمی کلف ڈائیونگ سیریز کا چوتھاایونٹ اپنے نام کر لیا۔ بلندیوں سے چھلانگیں لگاتے ان نوجوانوں نے سب کو حیرات میں ڈال دیا۔ ائرلینڈ میں کھیلے گئے کلف ڈائیونگ کے عالمی مقابلے میں دنیا کے بہترین 14 کلف ڈائیورز نے شرکت کی۔

روس ڈائیور ارٹم شیلینکو نے اپنے کیریئر کا چوتھا عالمی کلف ڈائیونگ سیریز کا مقابلہ جیت لیا۔ دوسرے نمبر پر کولمبیا کے ارلینڈو داک اور تیسرے نمبر پر امریکی سٹیو لوبھ آئے۔