بلوچستان اسمبلی : نوابزادہ طارق مگسی اپوزیشن لیڈر مقرر

Balochistan Assembly

Balochistan Assembly

بلوچستان اسمبلی (جیوڈیسک) ساڑھے چار سال بعد بلوچستان اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کا تقررہوا ہے۔ نوابزادہ طارق مگسی کا اپوزیشن لیڈر بننے کا نوٹی فیکیشن جاری کردیا گیا۔ بلوچستان اسمبلی کے ذرائع کے مطابق اپوزیشن کے رکن نوابزادہ طارق مگسی کا اپوزیشن لیڈر مقرر کئے جانے کا نوٹی فکشن اٹھارہ دسمبر کو جاری ہوچکا ہے۔

اسمبلی ذرائع کے مطابق نوابزادہ طارق مگسی نے کچھ عرصہ قبل اپوزیشن لیڈر بننے کے لئے درخواست دی تھی جس پر اپوزیشن کے اراکین کی حمایت انہیں حاصل تھی جس پر انہیں اپوزیشن لیڈر مقرر کرنے کا نوٹی فکشن جاری کردیا گیا ہے، کچھ عرصہ قبل نوابزادہ طارق مگسی نے اپوزیشن بینچز پر بیٹھنے کا فیصلہ کیا تھا۔