بلوچستان: (جیو ڈیسک) صوبائی الیکشن کمشنر کی جانب سے سینٹ کی سات جنرل نشستوں کے نتائج روک دیئے گئے۔
بلوچستان میں سینٹ کی 12 نشستوں کے لیے انتخابات ہوئے جس میں 63 اراکین اسمبلی نے اپنا حق رائے دہی استعمال کیا۔ سینٹ کی ساتویں جنرل نشست پر اے این پی کے امیدوار داود اچکزئی کے کامیاب قرار دیئے جانے پر مسلم لیگ ن نے اعتراض داخل کیا۔ جس کے بعد ووٹوں کی دوبارہ گنتی کی گئی ۔ جس کے بعد پاکستان پیپلزپارٹی ،مسلم لیگ ن اور اے این پی نے جنرل نشستوں کے نتائج ماننے سے انکار کردیا۔
جس کے بعد الیکشن کمشنربلوچستان عبدالجبار جمالی نے سینیٹ کی سات جنرل نشستوں کے نتائج روک دیئے ۔ ووٹوں کی دوبارہ گنتی الیکشن کمیشن اسلام آباد میں کی جائے گی ۔ بلوچستان سیخواتین کی دو نشستوں پر بی این پی عوامی کی نسیمہ احسان اور مسلم لیگ ق کی روبینہ عرفان کامیاب قرارپائیں۔ جبکہ ٹیکنو کریٹ کی نشست پر جے یو آئی کے مفتی عبدالستارشاہوانی اور پیپلزپارٹی کے روزی خان کاکڑ کامیاب قرارپائے۔
اقلیتی نشست پر جییوآئی فضل الرحمان ایمن داس کو فاتح قراردیاگیا۔اقلیتی نشست پرآزادامیدوارڈاکٹراشوک نے الیکشن کمشنرکو دوبارہ گنتی کیلئے درخواست دی جسے مسترد کر دیا۔