بلوچستان میں آئینی بحران پھر شدت اختیار کر گیا

Aslam Bhootani Aslam Raisani

Aslam Bhootani Aslam Raisani

بلوچستان (جیوڈیسک) بلوچستان میں آئینی بحران شدت اختیار کر گیا، اسپیکر اسمبلی اسلم بھوتانی نے ایک بار پھر اجلاس کی صدارت سے انکار کر دیا۔ بلوچستان اسمبلی کا اجلاس کل ہو گا۔ ایک مرتبہ پھر اسپیکر اسمبلی محمد اسلم بھوتانی اور وزیر اعلی اسلم رئیسانی آمنے سامنے ہیں ۔ اسلم بھوتانی کا کہنا تھا کہ وہ آج بھی اپنے موقف پر قائم ہیں کہ سپریم کورٹ کے 12 اکتوبر کے فیصلے کی روشنی میں وزیر اعلی اسلم رئیسانی کی آئینی حیثیت کا تعین کیا جانا چاہئے۔

انہوں نے کہا کہ اسلم رئیسانی غیر آئینی وزیر اعلی ہے ،گورنر بلوچستان کو اس وقت تک اجلاس نہیں بلانا چاہئے تھا جب تک سپریم کورٹ کی جانب سے اس بارے میں وضاحت نہیں آ جاتی۔ اسپیکر بلوچستان اسمبلی نے مزید کہا کہ وہ کل ہونے والے اجلاس کی صدارت نہیں کریں گے، ڈپٹی اسپیکر چاہیں تو اجلاس کی صدارت کر سکتے ہیں۔