بلوچستان میں غیر ملکی مداخلت کے ثبوت موجود ہیں۔ دفتر خارجہ

foreign office

foreign office

دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ بلوچستان میں غیر ملکی مداخلت کے ثبوت موجود ہیں، سیاسی حکومت مناسب اقدامات کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ بگرام ایئربیس میں قرآن پاک کی بے حرمتی کے ذمہ داروں کا تعین کیا جائے۔

دفتر خارجہ کے ترجمان عبد الباسط نے ہفتہ وار بریفنگ میں کہا کہ بگرام واقعہ کی امریکا معافی مانگ چکا ہے تاہم اس واقعہ کی تحقیقات کرکے ذمہ داروں کا تعین ضروری ہے۔ پاک امریکا تعلقات کی بحالی کے حوالے سے ترجمان کا کہنا تھا کہ پارلیمانی کمیٹی کی سفارشات کے بعد امریکا سے تعلقات کا فیصلہ ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ لندن میں وزیر خارجہ حنا ربانی کھر کی امریکی ہم منصب سے ملاقات میں تمام امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں بیرونی مداخلت کے ثبوت موجود ہیں تاہم اس حوالے سے سیاسی حکومت مناسب اقدامات کرے گی۔

پاک ایران گیس پائپ لائن کے متعلق ترجمان نے کہا کہ امریکی تحفظات کے باوجود پاکستانی قیادت اس منصوبے کو مکمل کرنے کے لیے پرعزم ہے۔