بلوچستان (جیوڈیسک) پشاور میں محرم الحرام میں سیکیورٹی کیپیش نظر چادراوڑھنے اور بھاری جیکٹ پہن کر پھرنے پر پابندی لگادی گئی۔حکومت بلوچستان نے بھی صوبیبھر میں موٹرسائیکل ڈبل سواری پر پاپندی عائد کردی ہے۔ ضلعی انتظامیہ نے امن وامان کی موجودہ صورتحال اور محرم الحرام کے پیش نظر چادراوڑھ کر پھرنے اور بھاری جیکٹ پہننے پر پابندی عائد کردی ہے۔
انتظامیہ نے یکم محرم سے دسویں محرم تک تمام سینماگھروں اورشہرکی سرائے بند کرنے کا بھی فیصلہ کیاہے جبکہ موٹرسائیکل کی ڈبل سواری اوروال چاکنگ پر پہلے ہی پابندی عائد کی جاچکی ہے۔بلو چستان میں صوبائی محکمہ داخلہ کے اعلامیہ کے مطابق صوبے بھر میں امن وامان کی صورتحال کو بہتر بنانے اور سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر دفعہ 144کے تحت صوبہ بھر میں موٹر سائیکل پر ڈبل سواری ، اسلحہ کی نمائش ساتھ لے کر چلنے اور گاڑیوں میں کالے شیشوں کے لگانے پر فوری طور پر 2ماہ کے عرصے کیلئے پابندی عائد کردی ہے۔