بلوچستان (جیوڈیسک) بلوچستان میں گورنر راج کے باوجود صوبے کی سرکاری ویب سائٹ پر اسلم رئیسانی بدستور وزیراعلی کے عہدے پر موجود ہیں۔
بلوچستان کے انفارمیشن ٹیکنالوجی کے محکمہ میں اس وقت پچاس سے زائد ملازمین ہیں جو تنخواہوں کی مد میں سالانہ کروڑوں روپے حاصل کر رہے ہیں۔
تاہم ان کی کارکردگی کا یہ عالم ہے کہ صوبے میں گورنر راج کے باوجود ویب سائٹ پر اسلم رئیسانی کو وزیر اعلی ظاہر کیا جا رہا ہے جبکہ ان کی کابینہ بھی موجود ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ سرکاری ویب سائٹ کو طویل عرصہ سے اپ ڈیٹ ہی نہیں کیا گیا۔