بلوچستان (جیوڈیسک)دہشتگردوں کی جانب سے ممکنہ حملوں کی اطلاعات کے بعد ڈسٹرکٹ جیل کوئٹہ سمیت بلوچستان کی تین جیلوں میں سیکورٹی انتظامات سخت کردیئے گئے ہیں۔
صوبے کی ان جیلوں مین جیمرز اور خفیہ کیمرے نصب کرکے خطرناک قیدیوں کی نگرانی شروع کر دی گئی ہے۔ محکمہ داخلہ بلوچستان کے ذرائع نے دنیا نیوز کو بتایا کہ یہ سکیورٹی انتظامات خفیہ اداروں کی ان رپورٹس کے بعد عمل میں لائے گئے جن میں انکشاف کیا گیا تھا کہ بعض دہشتگرد عناصر ڈسٹرکٹ جیل کوئٹہ، سنٹرل جیل مچھ اور گڈانی جیل میں موجود اپنے سات خطرناک ساتھی قیدیوں کو چھڑوانے کے لئے ان جیلوں پر حملے کرسکتے ہیں۔ ذرائع کے مطابق سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لینے کے لئے جمعہ کو اعلی حکام نیڈسٹرکٹ جیل کوئٹہ کا دورہ بھی کیا۔