بلوچ رہنماؤں نے مقدمات ختم کرنے کے حکومتی اعلان کو مسترد کر دیا

Baloch

Baloch

کوئٹہ : بیرون ملک مقیم ناراض بلوچوں نے حکومت کی جانب سے مقدمات ختم کرنے کے اعلان کو مسترد کرتے ہوئے بلوچستان میں ریفرنڈم کا مطالبہ کردیا وفاقی حکومت کی جانب سے مقدمات ختم کرنے کے اعلان کو براہمداغ بگٹی اور حیر بیار مری نے مسترد کردیا ۔میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے حیر بیار نے مطالبہ کیا کہ عالمی مبصرین کی نگرانی میں بلوچستان میں ریفرنڈم کرایا جائے۔

انہوں نے کہا کہ رحمان ملک کو تو یہ بھی نہیں پٹ کہ مجھ پر کون سے مقدمات ہیں ۔حیر بیار مری نے کہا کہ بلوچستان کے حالات مزید تباہی کی طرف جارہے ہیں پہلے چھپ کو بلوچوں کو قتل کیا جاتا تھا اب تو کھل کر قتل کیا جار ہا ہے براہمداغ بگٹی نے کہاکہ مذاکرات کا کوئی فائدہ نہیں کیونکہ ہمارے بزرگوں نے بھی مذاکرات کیے لیکن ان کے ساتھ کیا ہوا۔