قومی ایئر لائن کی دو پروازوں میں بم کی اطلاع تھی جس کے بعد ایک طیارہ کو استنبول اور دوسرے کو کوالالمپور میں اتار لیا گیا ، تلاشی کے بعد دونوں طیاروں کو کلیئر قرار دے دیا گیا۔ ذرائع کے مطابق طیاروں میں بم رکھنے کی اطلاع ای میل کے ذریعے دی گئی جس میں تین گھنٹے بیس منٹ کے بعد بم پھٹنے کی اطلاع دی گئی ۔ جس کے بعد لاہور سے مانچسٹر جانے والی پرواز پی کے 709کو ترکی کیشہر استنبول میں کمال پاشا اتاترک ایئرپورٹ پر اتارلیاگیا۔جہاں اس کی تلاشی لی گئی جس میں تربیت یافتہ کتوں سے مدد بھی لی گئی اور اس کو کلیئر کر دیا گیا۔پرواز میں تین سو اٹہھتر مسافر سوار تھے۔ دوسری جانب لاہور سے کوالالمپور جانے والی پرواز پی کے 989 کو ملائشیا پہنچنے کے بعد کو بم ڈسپوزل اسکواڈ کی جانب سے چیک کرنے کے بعد محفوظ قرار دے دیا گیا طیارے میں 176 مسافر سوار ہیں۔