بنگلہ دیش لیگ کے کھلاڑی اب بھی معاوضے کے طلب گار

BPL

BPL

بنگلہ دیش لیگ (جیوڈیسک) اس سال فروری میں ہونے والی بنگلہ دیش کرکٹ لیگ میں کھیلنے والے کھلاڑی اب بھی معاوضوں کے انتظار میں ہیں۔ بنگلہ دیش کرکٹرز ویلفیئر ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق اب تک چوون کرکٹرز کو لیگ میں کھیلنے کے معاوضے موصول نہیں ہوئے۔

ان کھلاڑیوں میں چھ غیر ملکی کھلاڑی شامل ہیں۔ جنوبی افریقہ کے سابق اوپنرہرشل گبز اور سری لنکا کے متھایا مرلی دھرن اب تک اپنے معاوضوں کے انتظار میں ہیں۔ فیڈریشن آف انٹرنیشنل کرکٹرز ایسوسی ایشن بھی معاوضوں کے سلسلہ میں بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کو شکایتی خط لکھ چکی ہے۔ لیکن اس کے باوجود اب تک کھلاڑی معاوضوں سے محروم ہیں۔