بنگلہ دیش کے ایک اعلی عہدے دار کا کہنا ہے کہ بندرگاہوں، ریلویز اور دیگرشعبوں کیزیریں ڈھانچے کو ترقی دینے کے لیے بھارت نے بنگلہ دیش کو 75کروڑ ڈالر قرضہ دینے کی منظوری دے دی ہے، جِس بات کا اعلان بھارتی وزیر اعظم کے دورہ ڈھاکہ سے قبل کیا گیا۔بنگلہ دیش کے معاشی امور کے ڈویژن کے سربراہ مشرف حسین بھیان نے بتایا کہ بھارتی حکومت نے اِن رقوم کی ادائگی کی منظوری دے دی ہے، جو کہ 2010 کے اس سمجھوتے کا حصہ ہے جِس کی رو سے بھارت نے بنگلہ دیش کو ایک ارب ڈالر قرضہ دینے کی پیش کش کی تھی۔ اِس سلسلے میں ، بنگلہ دیشی ذرائع ابلاغ نے اتوار کو وزارتِ خزانہ کیایک عہدے دار کا بیان جاری کیا ہے۔بھارتی وزیرِ اعظم من موہن سنگھ منگل سے بنگلہ دیش کے دو روزہ دورے کا آغاز کرنے والے ہیں۔ وہ اپنی بنگلہ دیشی ہم منصب شیخ حسینہ سیوسیع تر امور پر مذاکرات کریں گے،جِن میں گذشتہ برس کے قرضے کے سمجھوتے پر عمل درآمد کا معاملہ بھی شامل ہے۔ان کے ایجنڈے میں شامل دیگر امورکے علاوہ دونوں ملکوں کے اہم دریاں کیپانی کیمشترکہ حقوق اور بھارت بنگلہ دیشی سرحد کیساتھ ساتھ متنازعہ محصور رقبوں کا تبادلہ کرنے کی تجاویز شامل ہیں۔