بنگلہ دیش نے ویسٹ انڈیز کوتیسرے ایک روزہ میچ میں آٹھ وکٹوں سے ہرادیا۔سیریز ویسٹ انڈیز نے دوایک سے جیت لی۔ چٹاگانب میں ویسٹ انڈیز کی پوری ٹیم بائیس اوورز میں اکسٹھ رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ صرف دو بیٹسمین کیرن پولارڈ پچیس اور بریتھ ویٹ گیارہ رنز ڈبل فیگر میں اسکور کرسکے۔بنگلہ دیش کے سابق کپتان شاکب الحسن نے سولہ رنز دیکر چار کھلاڑیوں کوآٹ کیا۔نصر حسین اور شفیع اسلام نے دو،دو وکٹیں لیں۔بنگلہ دیش نے آسان ہدف دو وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا۔اورآٹھ وکٹوں سے فتح حاصل کرلی۔تمیم اقبال پینتیس اور مشفیق الرحیم دس رنز بناکر ناٹ آٹ رہے۔ سیریز دوایک سے ویسٹ انڈیز کے نام رہی۔