پی سی بی کے چیف آپریٹنگ آفیسر سبحان احمد نے اے آر وائی نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ بنگلہ دیش ٹیم کی آمد سیکیورٹی ٹیم کی کلیئرنس سے مشروط ہے۔ سبحان احمد نے کہاہے کہ بنگلہ دیش سے سیریز کے شیڈول اور وینیوز کا اعلان سیکیورٹی ٹیم کی آمد کے بعد کیا جائیگا۔ اس سال پاک، بھارت سیریز یا ایشیا کپ میں کوئی ایک ہی ہوسکتا تھا۔ اسی وجہ سے بھارت سے سیریز کا امکان نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ ڈیو واٹمور کوچنگ کے مضبوط امیدوار ہیں لیکن ان سے تمام معاملات طے ہونے میں ایک ماہ لگے گا۔ بورڈ میں جمہوریت لانے کیلئے قانونی ماہرین سے مشاورت جاری ہے۔ آئی سی سی کو جون تک مطلوبہ طریقہ کار سے آگاہ کردیں گے۔