پاکستان : (جیو ڈیسک) کرکٹ بورڈ کے سربراہ ذکاء اشرف کے مطابق بنگلہ دیش ٹیم کے دورہ پاکستان کی منظوری وزیر اعظم حسینہ واجد دیں گی اور دورے کا امکان ففٹی ففٹی ہے۔
ذکاء اشرف کا کہنا ہے کہ بنگلہ دیش بورڈ نے بتایا ہے کہ انہوں نے سیکورٹی رپورٹ حکومت کو دے دی ہے۔ پاکستان کے ٹور کی منظوری وزیر اعظم حسینہ واجد دیں گی۔ حکومت کی منظوری ملنے پر بنگلہ دیش کی ٹیم پاکستان کا دورہ ضرورکرے گی۔
ذکاء اشرف نے کہا کہ برطانوی یونیورسٹیز کے پاکستان انڈرنائنٹین کے خلاف دو میچز ٹی وی پر براہ راست نشر کئے جا رہے ہیں تاکہ دنیا کو پاکستان کے محفوظ ملک ہونے کا پیغام دیا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ آئی پی ایل میں پاکستانی کرکٹرز کو شامل نہ کرنے کی پروا نہیں۔ اسی طرز پر پاکستان پریمیئر لیگ کرائیں گے۔