بوتل پھینکنے سے انکار

olympics 2012

olympics 2012

ایک چونتیس سالہ شخص نے اولمپکس کھیلوں کی سو میٹر دوڑ سے قبل جمیکا کے اتھلیٹ یوسن بولٹ پر بوتل پھینکنے کے الزام کو رد کردیا ہے۔لندن کے شہر ساوتھ ملفورڈ کے ایشلے گل ویب نے سٹریٹ فورڈ کے مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش ہوتے ہوئے سو میٹر دوڑ کے فائنل میں یوسن بولٹ پر بوتل پھینکنے کے الزام کی تردید کی۔اولمپکس کے متنظیمین نے کہا ہے کہ اس واقع سے کھیلوں کے فائنل مقابلے پر کوئی فرق نہیں پڑا۔

تاہم امریکی اتھلیٹ جسٹن گیٹلن نے کہا کہ بوتل کی وجہ سے ان توجہ دوڑ سے ہٹی تھی۔

انہوں نے کہا کہ انھیں اندازہ نہیں ہوا کہ یہ کیا تھا لیکن جب آپ دوڑ کے لیے تیار ہوں اور پوری توجہ دوڑ کی طرف لگی ہوئی ہو اور سٹیڈیم میں تماشائی بھی چپ ساد لیں تو پھر سوئی کے گرنے کی آواز بھی آپ سن سکتے ہیں۔

لندن دو ہزار بارہ کے چیئرمین لارڈ کو نے کہا کہ میدان میں بوتل پھیکنا ناقابل برداشت ہے۔ اولمپکس کے درمیان یہ برداشت نہیں کیا جا سکتا یہ کسی بھی کھیلوں کے درمیان برداشت نہیں کیا جا سکتا۔