بولان(جیوڈیسک)بولان کے قریب مسافر بس سے اغوا ہونے والے دو مسافروں کو اغوا کاروں نے قتل کر دیا جاں بحق افراد کی تعداد پانچ ہوگئی۔
بولان سے کوئٹہ آنے والی مسافر بس پر گزشتہ روز فائرنگ کی گئی تھی جس سے 3 مسافر جمشید ، عطا اور صدیق موقع پر جاں بحق ہوگئے تھے،فائرنگ کے بعد مسلح افراد دو مسافروں کو اغوا کر کے ساتھ لے گئے تھے جن کی لاشیں آج صبح مچھ کی پہاڑیوں سے ملی ہیں۔
لاشوں کو مچھ کے سول ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے،تاحال کوئی مقدمہ درج نہیں ہوا۔ سیکیورٹی فورسز کا علاقے میں رات سے سرچ آپریشن جاری ہے مگر تاحال کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔