بون کانفرنس کا بائیکاٹ، پاکستان فیصلے پرنظرثانی کرے، ہیلری

Hillary

Hillary

امریکی وزیر خارجہ ہیلری کلنٹن نے کہا ہی ہے پاکستان کی جانب سے بون کانفرنس میں شرکت سے انکار افسوسناک ہے۔ امید ہے پاکستان اپنے فیصلے پر نظر ثانی کرے گا۔
جنوبی کوریا میں تقریب کے دوران گفتگو میں امریکی وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ امریکا سانحہ مہمند ایجنسی کی تحقیقات کررہا ہے۔ مہمند واقعے سے پاکستان اور امریکا کو سبق سیکھنا چاہیئے، کہ دونوں ممالک کو ملکر کام کرنا چاہیے۔ انھوں امید کا اظہار کیا کہ پاکستان دہشتگردی کے خلاف جنگ جاری رکھے گا۔ ہیلری کلنٹن نے پاک فوج کے اہلکاروں کی شہادت پرایک بار پھرافسوس کا اظہارکیا۔