بوہڑاں والی سرکار شیخ پور کی سالانہ عرس مبارک کی تقریبات اختتام پذیر

گجرات( جی پی آئی ) حضرت حافظ میاں میراں محمد پناہ المعروف بوہڑاں والی سرکار شیخ پور کی سالانہ عرس مبارک کی تقریبات گزشتہ روز ختم ہو گئیں، عرس مبارک کے تقریبات دو روز جاری رہیں اس موقع پر شیخ پور اورملک بھر سے عقیدت مندوں نے ہزاروں کی تعداد میں شرکت کی۔

عقیدت مندوں نے دربار پر گڑولیاں چڑھائیں ، دربار کو غسل دیا گیا لنگر کا وسیع انتظام کیا گیا، محفل نعت او رمحفل سماع کا انعقاد کیا گیا۔ عرس کے موقع پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے۔

سجادہ نشین صاحبزادہ پیر عبدالحی نے کہا کہ سالانہ عرس مبارک میں ملک بھر سے لوگ شرکت کرتے ہیں ان کے قیام و طعام کا مناسب بندوبست کیا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عرس کے موقع پر سیکورٹی کے انتظامات کیے جاتے ہیں تاکہ عقید ت مند اپن آپ کو غیرمحفوظ نہ سمجھیں پولیس اہل کار ڈیوٹی سرانجام دیتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ گرمی کے باوجود ہزاروں لوگوں کی عرس میں شرکت دربا ر سے عقیدت کا اظہار ہے انہوں نے کہا کہ اللہ کے ولی کے درباروں پر قیامت تک عقیدت مند آتے رہیں گے عرس کی تقریبات میںر انا نوید سرور، عاطف سرور، باوا توصیف، استاد بوٹا، لالہ اشرف ہاشمی، محمد شفیق اخبا ر فروش، عثمان گوندل ، محمد شبیر، سائیں شوکت، رشید کنجاہی، محمد رفیق اخبار فروش، سائیں فیاض، محمد جمیل، محمد سلیم اور دیگر نے خصوصی طور پر شرکت کی۔