بالی وڈ اداکارہ بپاشا باسو نے جب سے اپنے قریبی دوست جان ابراہم سے علیحدگی اختیار کی ہے تب سے یہ قیاس آرائیاں جاری ہیں کہ بپاشا سنگل ہیں کہ کسی کے ساتھ رومانی رشتے میں منسلک ہیں۔ حال ہی میں ایک پریس کانفرنس میں بپاشا نے کہا کہ وہ سنگل یعنی اکیلی ہیں اور بہت خوش ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ کسی کے ساتھ رہنے کے فائدے بھی اور نقصان بھی ہوتے ہیں اور ہر رشتے کے فائدے اور نقصان ہوتے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ وہ اپنی زندگی کیاس لمحے کا پورا مزہ لے رہی ہیں۔بپاشا باسو کی نئی فلم جوڑی بریکر جلد ہی ریلیز ہونے والی ہے اور ان کا کہنا ہے کہ فلم کی کہانی میچ میکنگ یعنی شادیاں طے کرنے کے بارے میں ہے۔